جھنگ(یواین پی ) پٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا یہ بات امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ مہر بہادر خان جھگڑ نے ایک بیان میں کہی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ آئے روز کا عذاب بنی ہوئی ہے۔اس پر مزید عوام پر پٹرول بم گرایا جارہا ہے اور پٹرول کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران بلاجھجھک ایسے ظالمانہ اقدام اس لیے کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ عوام کا حافظہ کمزور ہے اور وہ بہت جلد حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو بھول جاتے ہیں۔اور عوام احتجاج کرنے کی بجائے ظلم سہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومت کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اور حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سمیت دیگر مسائل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریفک کے دو مختلف حادث میں 08 ا فرا د شدیدزخمی۔
جھنگ(کلیم اللہ خان سیال ) تفصیلات کے مطابق پہلاحادثہ اٹھاراں ہزای کے علاقہ کوٹلہ نیک احمد کے قریب تیز رفتار ٹرالی کے اُلٹے سے پیش آیا جس سے 14 سالہ عابدہ 15سالہ آمنہ 45سالہ حیات بی بی 12سالہ شہناز بی بی 25سالہ مسرت زخمی ہوئی جنھین ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دے کر موقع پرہی فارغ کر دیا جبکہ دوسرا حادثہ چینوٹ روڈ لطیف رائس ملز کے قریب دوتیز رفتار رکشو ں کے آپس میں ٹکڑانے سے پیش آیا جس سے20سالہ اقرا 22سالہ فوزیہ 45سالہ لیاقت شدید زخمی ہو ا ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدسول ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔