شمالی وزیرستان: مہاجرین کی افغانستان سے واپسی کا آغاز

Published on January 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      No Comments

3
ابتدائی طور پر غلام خان چیک پوسٹ سے 200خاندان شمالی وزیرستان واپس لوٹے ہیں،حکام
رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد انھیں بنوں کے فرنٹئیر ریجن میں جانچ پڑتال کیلئے قائم باکا خیل کیمپ منتقل کیا جائے گا
آپریشن کے باعث افغانستان جانے والے 2000خاندانوں کو واپس لانے اور ان کی آباد کاری کا عمل 26جنوری تک جاری رہے گا
پشاور(یوا ین پی) قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے باعث افغانستان ہجرت کرنے والے مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔حکام کے مطابق ابتدائی طور پر غلام خان چیک پوسٹ سے 200خاندان شمالی وزیرستان واپس لوٹے ہیں۔اس مقام پر پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے ان مہاجرین کی رجسٹریشن کا انتظام بھی کیا گیا۔رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد انھیں بنوں کے فرنٹئیر ریجن میں جانچ پڑتال کیلئے قائم باکا خیل کیمپ منتقل کیا جائے گا جس کے بعد انھیں ان کے متعلقہ علاقوں میں بھیج دیا جائے گا۔ایک اور سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ آپریشن کے باعث افغانستان جانے والے 2000خاندانوں کو واپس لانے اور ان کی آباد کاری کا عمل 26جنوری تک جاری رہے گا۔خیال رہے کہ 2014میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد 10لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔افغانستان جانے والے افراد کیلئے وہاں کی حکومت نے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے تعاون سے صوبہ خوست میں کیمپ قائم کیا تھا۔کابل کا دعوی ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن کے باعث 200000قبائلی افراد افغانستان آئے تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں افغانستان میں موجود شمالی وزیرستان کے مہاجرین کے عمائدین اور پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ان مہاجرین کی واپسی کے معاملات کو آخری شکل دی گئی تھی۔افغانستان جانے والے مہاجرین میں دتہ خیل، لووارا منڈی، ماڈا خیل، ہمزوئی، پائی خیل، محمد خیل اور دیراپا خیل کے علاقوں کے مکین شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes