کوئٹہ اور کچلاک میں پولیس کی کارروائیاں ، 6 ملزمان گرفتار

Published on January 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 769)      No Comments

4
کوئٹہ (یو این پی)کوئٹہ اور کچلاک پولیس کی کارروائی کے دوران مختلف وارداتوں میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزمان سے چھینی گئی گاڑی ،اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روزکوئٹہ اور کچلاک میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے قبضہ سے ایک گاڑی ، ایک لاکھ 85 ہزار روپے نقد 13 عدد موبائل فون ، ایک کلاشنکوف ، ایک ٹی ٹی پسٹل اورایک میگارف پسٹل برآمد کئے گئے ہیں ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes