جموں(یوا ین پی)جموں کے نگروٹہ علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب بھارتی فوجی اہلکاروں نے ناکے دوران ایک عام شہری کو گولی کا نشانہ بنا کر شدید طور پر زخمی کر دیا ۔ فورسز کے کیمپ سے ایک عام شہری جس کی شناخت ہوشیار سنگھ کے بطور ہوئی گزر رہا تھا کہ فوجی اہلکاروں نے اسے عسکریت پسند سمجھ کر گولی چلائی جس کے نتیجے میں مذکورہ شہرہ شدید طور پر زخمی ہوا اور اسے علاج کیلئے جموں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔، ادھرجموں سرینگر شاہراہ پر تلاشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے فورسز نے جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔