حکومت صحت کی سہولیات کو بہتر کرنے کے لیے فوری اقدامات کررہی ہے ڈپٹی کمشنروہاڑی علی اکبر بھٹی

Published on January 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

dc

وہاڑی ( یواین پی)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ہیلتھ کونسل کے ذریعے حکومت صحت کی سہولیات کو بہتر کرنے کے لیے فوری اقدامات کررہی ہے حکومت نے مقامی طور پر ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے خطیر رقم کے بجٹ کی فراہمی کے ساتھ فیصلہ سازی کا اختیار ضلعی و تحصیل ہیلتھ کونسلوں کو سونپ دیا ہے تاکہ مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیلتھ کونسلیں فوری بروقت فیصلے کر سکیں یہ بات انہوں نے ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید، اورعرفان خان دولتانہ کے ہمراہ اپنے کمیٹی روم میں ضلعی ہیلتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس تنویرالرحمن ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر محمد فاروق،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ ، ڈی او ایچ ڈاکٹر نعیم صادق ملہی ڈی او پلاننگ محمد مظفر خان ، ایس این اے شیخ خرم سلیم شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ضلعی ہیلتھ کونسل کے فیصلوں میں ممبران اسمبلی کی تجاویز کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے بیشتر دیرینہ مسائل کو حل کیا گیا ہے اور ہسپتال کے انفرا سٹرکچر میں کافی بہتر آچکی ہے انہوں نے کہا کہ سروسز کی فراہمی کے حوالہ سے نئے ایم ایس کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں اجلاس میں ایم ایس نے حکومت کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بہتری کے لیے مقرر کردہ انڈیکیٹرز کی روشنی میں بتایا کہ ہسپتال میں آگ ، لگنے ،گیس کی لیکج یا کسی وجہ سے دھواں بھرنے سے ہونے والے نقصانات کو روکنے کے لیے سیفٹی الارم سسٹم کی تنصیب ، ایمرجنسی میں آئی سی یو کے قیام کے لیے وینٹی لیٹر ،ہائیڈرالک بیڈ اور دیگر سامان کی ضروت ہے موجودہ غیر محفوظ آپریشن تھیٹر کو محفوظ بنانے کے لیے سٹرلائیزیشن مشین اور میٹ کی ضرورت ہے اسی طرح ہسپتال کا ڈیزاسٹر پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے جس کی روشنی میں ہنگامی داخلی و خارجی راستوں کا تعین بھی کیاجائے گا اور عملہ کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے حوالہ سے ریسکیو 1122سے تربیت کرائی جائے گی ایم ایس نے مزید بتایا کہ ہسپتال کے مختلف شعبوں میں عملہ کی کارکردگی کوبہتر بنانے کے لیے دوسرے شعبوں میں تبادلے ناگزیر ہیں ہسپتال میں کام نہ کرنے اور غیر حاضررہنے والے سٹاف کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق نے بتایا کہ ہسپتال کی ایمبولینسوں میں ٹریکر سسٹم لگانے کی ہدایات ملی ہیں اور آئندہ چند روز میں ایمبولینس سروس ریسکیو1122کے حوالہ کرنے کے لیے تجاویز زیر غور ہیں انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے عملہ کی ملی بھگت سے پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے مالکان ایک مافیا کی صورت اختیار کر چکے ہیں انتظامی فیصلہ کے نتیجہ میں پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو ہسپتال کی حدود سے باہر نکال دیا گیا ہے ضلعی ہیلتھ کونسل نے اجلا س میں ایمولینس سروس میں ٹریکر لگوانے ، سیفٹی الارم کی تنصیب ہسپتال کے موجودہ آپریشن تھیٹر کو بہتر بنانے، ایمرجنسی میں آئی سی یو کے قیام کی منظوری دی اس سلسلہ میں ہونے والے اخراجات کی شفافیت کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题