جاویدیوسف ورلڈکالمسٹ کلب کے ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی مقرر

Published on January 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

W

لاہور(یواین پی) ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین ایثاررانا کی ہدایات پرمرکزی صدرمحمدناصراقبال خان اورسیکرٹری جنرل ذبیح اللہ بلگن نے بزرگ صحافی اورمنفرداسلوب کے کالم نگارجاوید یوسف کو ورلڈکالمسٹ کلب کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کاممبرمقررکردیا ہے،ان کا نام مرکزی سینئر نائب صدرسردارمرادعلی خان نے تجویزکیا ۔ورلڈکالمسٹ کلب کے سرپرست ڈاکٹراجمل نیازی ،مرکزی سینئر وائس چیئرمین میاں محمدسعید کھوکھر ،مرکزی وائس چیئرمین امان اللہ خاں،محمددلاورچودھری،ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی امجداقبال ،مرکزی سینئر نائب صدر رابعہ رحمن،مرکزی چیئرپرسن وومن ونگ پروفیسرڈاکٹرعمرانہ مشتاق ،مرکزی نائب صدورسعداختر،عابدکمالوی،سلمان پرویز ،ناصرچوہان ایڈووکیٹ،مرکزی سیکرٹری مالیات آصف عنایت بٹ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی اورعنصرندیم یوسف سمیت ارکان کورکمیٹی نے اس نامزدگی کی منظوری دے دی ہے ۔ ورلڈ کالمسٹ کلب کے عہدیداران اورارکان نے بزرگ صحافی ،پی یوجے کے انٹرا تنظیمی الیکشن کمشن کے سینئر ممبر اورکالم نگارجاویدیوسف کی شعبہ صحافت میں گرانقدر خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اوران کی کامیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیاہے ۔ ورلڈ کالمسٹ کلب کے نامزدممبرسنٹرل ورکنگ کمیٹی جاویدیوسف نے اپنی تقرری پرکورکمیٹی ارکان کاشکریہ کرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیا کہ وہ سچائی تک رسائی، ملک عزیز میں نظریاتی صحافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ قلم قبیلے کی ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog