واشنگٹن(یو این پی)امریکی صدر باراک اوباما کی مدتِ صدارت آج ختم ہوجائے گی جسکی وجہ سے اوباما کے چاہنے والے بیحد افسردہ دکھائی دیتے ہیں۔اپنے دورِ صدارت میں امریکی صدر اوباماکا بچوں سے لگاؤ اور پیارمتعدد بار دیکھا گیا ہے اور اسی لیے اوباما امریکی بچوں کے پسندیدہ صدر بن گئے ہیں۔یوا ین پی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایک ننھی بچی اوباما کے جانے کا سوچ کربیحد غمزدہ ہے۔ امبر نامیچھ سالہ اس بچی نے امریکی صدر باراک اوباما کا قوم سے الوداعی خطاب سنا تو پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی اور اپنی والدہ سے رو رو کر اومابا کے جانے کا شکوہ کیا۔