کراچی(یو این پی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں رینجرز کے اختیارات کی سمری پر دستخط کردیئے۔ سمری کے مطابق رینجرز کو کراچی میں نوے دن کے لیئے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔جمعرات کوسندھ میں رینجرز کے اختیارات کی سمری پر وزیراعلیٰ سندھ نے دستخط کردیئے جس کے بعد سمری وفاق کو بھیج دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی آپریشن سے متعلق کراچی میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں جس کی مدت چند دنوں قبل ختم ہوگئی تھی، جبکہ صوبائی حکومت کی درخواست پر سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن آخری مرتبہ 18 اکتوبر 2016 کو جاری کیا گیا تھا۔