جاپانی’’دوشیزہ‘‘احمد انور سے شادی کرنے خان پور پہنچ گئی۔۔ آج نکاح ہوگا

Published on January 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

12
خانپور(یو این پی)جاپانی لڑکی پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے رحیم یارخان پہنچی گھر میں شادی کا ماحول بن گیا، آج جمعہ کونکاح ہوگا ۔ خان پور کے محلہ شمس آباد کے رہائشی تیس سالہ احمد انور کی نو ماہ قبل فیس بک پراْنتیس سالہ جاپانی لڑکی ماریہ ایڈلان سے دوستی ہوئی جو کہ آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہو گئی ،ماریہ ، احمد انورکی محبت میں پاکستان کھنچی چلی آئی ۔جہاں اْس نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام ماریہ احمد رکھا۔اوراب دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ماریہ جاپان میں الیکٹریشن کا کام کرتی ہے ۔جبکہ احمد انور نجی اسپتال میں لیب اسسٹنٹ ہے ۔اہلخانہ کے مطابق دونوں شادی کے کچھ عرصے بعد جاپان چلے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy