دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، 25 افراد ڈوب گئے

Published on January 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

23
 ٹھٹھہ:(یواین پی) ٹھٹھہ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، 25افراد ڈوب گئے نیوی کے غوطہ خوروں نے 21افراد کو بچا لیا ،چار افراد بدستور لاپتہ، تلاش کیلئے نیوی کا ریسکو آپریشن جاری ہے، تاحال لاپتہ افراد نہ مل سکے۔سجاول کے نواحی علاقہ چوہڑجمالی کے گاوں خان محمد کے رہائشی افراد جن میں مرد خواتین بچے شامل تھے جو ایک کشتی میں سوار ہو کر دریائے سندھ عبور کررہے تھے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے اور کشتی خستہ حالی ہونے اور تیز ہواہوں کے باعث ان کی کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی اور کشتی میں سوار25افراد دریائے میں ڈوب گئے۔ اطلاع پر نیوی ٹیم نے بروقت جاعہ حادثہ پرپہنچ کر21افراد کو ریسکو کرکے ان کی جانیں بچالی ۔ بچ جانے والوں میں مرد ،خواتین بچے شامل تھے جبکہ چار افرا د لاپتہ ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ لاپتہ افراد میں 20 سالہ قاسم ولد ابوبکر،35سالہ رمضان ولد نور محمد ونگائی ،اس کی چھ سالہ مصوم بچی حاجیانی ولد رمضان ونگائی اور چھ سالہ بچہ سکندر ولد جمن شامل ہیں جن کا تاحال پتہ نہ چل سکا اور تلاش کیلئے نیوی کا ریسکو آپریشن جاری ہے تاہم وقت زیادہ گزارجانے کی وجہ سے ان لاپتہ افراد کا بچ جانا مشکل ہوتا جارہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy