نوازشریف نے زخمیوں کو فوری طبی امدادکی فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد(یوا ین پی)وزیر اعظم نواز شریف،سراج الحق اور عمران خان سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے پاراچنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت اور اہلخانہ سے دکھ کا اظہار کیا۔پاراچنار دھماکے پر جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے زخمیوں کو فوری طبی امدادکی فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا پاراچنار میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو شکست دینے کے لیے عوام کو پی پی پی کا ساتھ دینا ہوگا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور قابل قبول نہیں، خون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں۔ واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین ناگزیر ہے، جبکہ شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعاکی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہاربھی کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پارا چنارمیں عید گاہ مارکیٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ہفتہ کو پاراچنار عیدگاہ مارکیٹ کے قریب سبزی منڈی میں دھماکہ ہوا۔پولیس حکام کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیااور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیاگیا۔شاہدین کے مطابق دھماکا بہت شدید نوعیت کا تھا جس کے بعد بازار میں بھگدڑ مچ گئی، جبکہ دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد سبزی منڈی میں موجود سبزی خریدنے میں مصروف تھی۔وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پارا چنار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ معصوم شہریوں کا نشانہ بنانا بربریت ہے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایسی کارروائیاں کرنیوالے ملک کی ترقی اور امن کے دشمن ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کے عوام دشمنوں کے عزائم کا حوصلے سے مقابلہ کر رہے ہیں وزیر مملکت نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت آخری دہشت گردکو ختم کر کے دم لے گی۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ امن کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔مریم اورنگزیب نے وزیر مملکت اطلاعات کا جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے ۔