کوئٹہ: فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، خضدار سے 20مشتبہ افراد گرفتار

Published on January 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 671)      No Comments


کوئٹہ (یو این پی) کوئٹہ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔  خضدار میں سرچ آپریشن کےدوران بیس مشکوک افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دونوں افراد کی شناخت عنایت اللہ اور محمدشریف کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں افراد ایک گھر میں تھے کہ ایک نے دوسرے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفیش شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog