سشمیتا سین مس یونیورس میں جج بنیں گی

Published on January 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 615)      No Comments

28
ممبئی (یو این پی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کا 23برس بعد کائنات کی خوبصورت خاتون(مس یونیورس) کے مقابلے کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے،وہ رواں برس ہونے والے مقابلے میں بطور جج شریک ہوں گی۔سشمیتا سین کو مس یونیورس کا اعزاز حاصل کیے ہوئے 23 سال گزر چکے ہیں اور اتنے طویل عرصے کے بعد وہ ایک بار پھر اس پلیٹ فارم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔اداکارہ نے اس بات کا اعلان اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا، اس بار سشمیتا بطور جج شامل ہوں گی اور مقابلے میں شریک لڑکیوں کو ان کی خوبصورتی، انداز، ملبوسات اور سمجھ داری کے لحاظ سے جانچیں گی۔رواں بر س مس یونیورس مقابلہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 30 جنوری کو منعقد ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سشمیتا سین نے 1994 میں اپنا مس یونیورس کا خطاب منیلا میں ہی حاصل کیا تھا، اسی برس ایشوریا رائے بچن نے مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme