کمپنی اس سلسلے میں تمام ذمہ داری قبول کرتی ہے ،آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہیں آئیں گے،حکام
سیول (یو این پی)اسمارٹ فون تیار کرنے والے ادارے سیم سنگ نے گیلکسی نوٹ سیون کے پھٹنے اورآگ لگنے کی وجہ صرف اور صرف خراب بیٹری کو قرار دے دیا ۔گزشتہ سال سیم سنگ کے تیار کردہ اسمارٹ فون گیلکسی نوٹ سیون میں اچانک آگ لگنے اور بیٹری پھٹنے کے واقعات پیش آئے تھے، جس کے بعد سیم سنگ نے نہ صرف گیلکسی نوٹ سیون کی تیاری بند کردی تھی بلکہ ڈھائی لاکھ فون صارفین سے واپس منگوالیے تھے ۔کمپنی کی اپنی اور آزاد ادارے کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اسمارٹ فون پھٹنے کی وجہ خراب بیٹری تھی۔سیول میں پریس کانفرنس میں کمپنی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ کمپنی اس سلسلے میں تمام ذمہ داری قبول کرتی ہے ،تاہم بیٹری کی یہ خرابی اب دور کرلی گئی ہے اوریقین ہے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہیں آئیں گے ۔نمائندوں کا کہنا تھا کہ صارفین کو اپریل یا مئی میں لانچ ہونے و الے گیلکسی 8 کو خریدتے ہوئے ہچکچانا نہیں چاہیے۔