اقبال نگر،دوافراد نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق

Published on December 13, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

\"Iqbal
میاں چنوں(رضا جعفری سے)اقبال نگربس اسٹینڈ پر -2افراد نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق۔مقتولین نے ڈکیتی کے جرم میں قاتلوں کو پولیس کو پکڑوایا تھا اور ان کے ایک ساتھی کو دوران ڈکیتی قتل کردیا تھا جس کا انہوں نے بدلہ لیا ۔لواحقین کا لاشین نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج میاں چنوں کے نواحی علاقہ اقبال نگر میں بس سٹینڈ پر موٹر سائیکل پر سوار2افراد نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ہائی ایس ویگن پرعدالت سے پیشی پر واپس آنے والے2افراد محمد خالد ولد بشیر احمد اورمحمد افضل ولد شوکت ساکنان چک نمبر-36چودہ ایل موقعہ پر جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کے اہل خانہ نے دونوں میتوں کو نیشنل ہائی وے پر رکھ کر پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی جس سے ملتان لاہور جانیوالی والی ٹریفک بری طرح جام ہوگئی روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔پولیس تمام تر صورتحال پر قابو پانے میں ناکام رہی،موقعہ پر جب ڈی ایس پی چیچہ وطنی پہنچے تو ،مشتعل افراد نے انہیں گالیاں اور دھکے دینا شروع کردیئے،ڈی ایس پی نے موقعہ سے جانے میں ہی غنیمت سمجھی ،وہاں موجود لوگوں کے مطابق2سال قبل قتل ہونے والوں نے دوران ڈکیتی آج فائرنگ کرنے والے قاتلوں کے ایک ساتھی جو کہ ڈکیتی کی واردات کرنے آیا تھا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھااور ان قاتلوں کو پولیس کو پکڑوایا تھا جس کا انہوں نے بدلہ لیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme