ہم عوام کو میٹرو بس کا تحفہ دینے آئے ہیں وزیراعظم کا ملتان میں میٹرو بس کے افتتاح کے موقع پر خطاب

Published on January 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

ملتان (یواین پی)وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتےmot ہوئے کہا کہ ہم یہاں عوام کو میٹرو بس کا تحفہ دینے آئے ہیں،آج ہم یہاں صرف سیاست کرنے نہیں آئے ہیں اور نہ ہی کسی دھرنے کیلئے آئے ہیں۔ہم یہاں ترقی کا راستہ روکنے کیلئے نہیں آئے ہیں اور نہ ہی قوم کا وقت ضائع کرنے کوئی رخنہ ڈالنے آئے ہیں، کسی تخریب کاری،عوام کو گمراہ کرنے کیلئے نہیں آئے ہیں بلکہ ملتان کے عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں.دھرنے والوں کا اصل چہرہ جلد سب کے سامنے آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے خطاب کے دوران کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں،آج یہاں پر دعوت دینی چاہیے تھی شہر کے ایم این اے صاحبان کو کہ آکر دیکھتے کہ یہاں میٹرو کے ذریعے غریب عوام کیلئے بہترین سہولت دی جاری ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ ملتان کی میٹرو کا کرایہ زیادہ ہونا چاہئے مگر میں نے کہا کہ راولپنڈی اور لاہورمیں بیس روپے لیے جاتے تو ملتان میں بھی 20 روپے ہی لئے جانے چاہیے۔حکومت کے اخراجات کرایہ سے ملنے والی آمدنی سے کہیں زیادہ ہیں مگر ہم اپنی جیب سے اخراجات کریں گے۔ خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ بچیاں کس طرح سکولوں کو جاتی تھیں؟ غریب آدمی کس طرح سفر کرتا تھا؟سوچنے والی باتیں ہیں کہ ان کو یہ سفر کرنے کیلئے کتنا کرایہ دینا پڑتا تھا۔ یہ سب چیزیں ذہن میں رکھنی چاہیے ہمیں غریب کے بارے سوچنا چاہیے۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے رہے کہ نیا پاکستان بنے گا کہاں ہے نیا پاکستان آکر دیکھیں کہ ملتان میں ہے نیا پاکستان،ملتان کا نقشہ بدل رہا ہے۔آج گورنر صاحب نے بتایا کہ سب سے زیادہ فائدہ یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کو بھی ہوا ہے۔ ملتان کو یہ منصوبہ چار چارند لگائے گا، اس کو خوبصورت سے خوبصورت بنانا ہماری خوش قسمتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے اس منصوبے کو ڈیڑھ سال میں مکمل کیا یہ منصوبہ کم سے کم مدت میں بنا ہے اس سے بھی یہ منصوبہ آگے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو موٹروے 1999 ء رک گئی تھی آ ج وہ موٹروے چل پڑی اور زیر تعمیر ہے اور مختصر عرصے میں ملتان آرہی ہے اورملتان سے لاہور جانیوالی موٹروے 6 رویہ ہوگی،ملتان جنوبی پنجاب کا شہر ہے خوبصورت بنانا ہمارا فرض ہے۔
ساڑھے تین گھنٹے میں موٹروے کا سفر طے ہوگا۔لاہور سے جلد ہی موٹروے ملتان پہنچنے والی ہے۔گورادر ایک نئی بندرگاہ بن رہی ہے۔آج بلوچستان اکنامک زونز بن رہے ہیں،پاور پلانٹس بن رہے ہیں،بلوچستان میں ترقی ہورہی ہے۔ پاکستان کا بارڈر خنجراب اور پوری ایکسپریس وے اور موٹروے بیچ میں آئیں گے اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لنک ہوجائے گا۔ چاروں صوبے،آزاد کشمیر اور گلگکت بلتستان ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔نواز شریف نے مزید کہا کہ جن کو ترقی کی سوجھ بوجھ نہیں وہ راستہ روکنا چاہتے ہیں،کبھی دھرنے اور کبھی ٹی وی پر الزامات لگاتے ہیں۔ یہ شخص اپنا کردار دیکھے جو دوسروں پر الزامات لگاتا ہے،خود عمل نہیں کرتے ہو دوسروں پر الزام لگاتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ان کے سارے کچے چٹھے قوم کے سامنے آجائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رواں سال دس ہزار میگا واٹ بجلی مزید سسٹم میں شامل ہوجائے گی، چند ہفتوں میں 1300 اور 3600 میگا واٹ کے پاور پلانٹ کام شروع کردیں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ایک سو دس ارب کی زمین بھاشا ڈیم کیلئے خریدی گئی ہے۔ جہاں پاور پلانٹ چار ہزار میگا واٹ کے قریب بجلی پیدا کرے گا۔ پانی کا ذخیرہ بھی ہوگا جس سے زراعت ترقی کرے گی۔ بجلی کی قیمت کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم یہاں میٹرو بس کا تحفہ دینے آئے ہیں۔میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سکیم شروع کریں گے اور یہ سکیم پورے پنجاب میں لاگو ہوگی۔
شہباز شریف نے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پورے پنجاب تک اس سکیم کو پہنچائے،حکومت کا یہ فرض ہوتا ہے کہ ترقیاتی کام کرے۔ یہ وہ سکیم ہے جو پاکستان کے 20 کروڑ عوام تک پہنچے گی یہ معمولی چیز نہیں ہے۔یہ چیزیں ہماری سیاست میں عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ جو کام کرے گا وہ رہے گا جو نہیں کرے گافارغ ہوجائے گا۔نئی سکیم کے تحت غریبوں کا مفت علاج ہوگا، اس طرح کے اور منصوبے بنائیں گے جو عوام کے مفاد میں ہوں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题