ایڈیلیڈ اوول(یو این پی) آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے کل میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز صبح 8 بجکر 20 منٹ پر ہو گا۔ پرتھ ون ڈے ہار کر گرین شرٹس پہلے ہی1-3 سے سیریز گنوا چکے ہیں۔ اظہر الیون رہی سہی ساکھ بچانے ایڈیلیڈ پہنچ چکی، آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ کینگروز کے جارحانہ اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے آخری ون ڈے کیلئے خصوصی ڈرلز پر کام کیا۔ ایڈیلیڈ اوول کا میدان پاکستان کیلئے زیادہ خوش قسمت نہیں رہا۔ قومی ٹیم یہاں حریف کے خلاف سات میں سے چھ ون ڈے ہار چکی ہے۔ شاہینوں نے آخری بار 1996 کی سیریز کے دوران آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ میں 12 رنز سے ہرایا تھا۔