کویتی شہزادے سمیت 7 افراد کو پھانسی دیدی گئی

Published on January 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

1
کویت سٹی:(یو این پی) کویت میں قتل کی مختلف وارداتوں کے جرم میں عدالت کی جانب سے موت کی سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے 7 افراد کو پھانسی دیدی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پھانسی پانے والوں میں دو مصری باشندوں سمیت کویت کے حکمران خاندان کا ایک شہزادہ شیخ فیصل عبداللہ الجابر الصباح بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ فلپائن، کویت اور ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی تین خواتین کو بھی قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی۔ پھانسی پانے والی ایک کویتی خاتون نے اپنے شوہر کی دوسری شادی پر ایک خیمے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ اس واقعہ میں چالیس کے قریب افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes