کراچی(یو این پی) سابق گورنر سٹیٹ بنک عشرت حسین کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان، 4 دوسرے نام بھی زیر غور ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی گورنر سندھ کی تعیناتی کے لئے مشاورت جاری ہے اور زبیر عمر، مفتاح اسماعیل، نہال ہاشمی، مشاہد اللہ اور عشرت حسین کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ عشرت حسین کو گورنر سندھ تعینات کیا جائے گا، فیصلہ ایک یا دو روز میں متوقع ہے۔