لاہور(یو این پی)پی سی بی ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ پانچ میچوں میں دو سنچریاں اور ایک نصف سچنری داغنے والے فاٹا کے کھلاڑی خوش دل شاہ پی ایس ایل میں بھی عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوان بیٹسمین پی سی بی ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ میں پانچویں بہترین بیٹسمین ہیں۔ خوش دل شاہ نے اسلام آباد اور لاہور کے خلاف سنچریاں جبکہ ٹیم پشاور کے خلاف جارحانہ 55 رنز کی بدولت ٹوٹل 5 میچوں میں 273 رنز بنائے۔ خوش دل شاہ پاکستان سپرلیگ میں شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی جیسے نامور کھلاڑیوں کے ہمراہ پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ خوش دل شاہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔