ممبئی(یو این پی) بھارت کی مقامی فلموں کی معروف اداکارہ پارل یادیو کو آوارہ کتوں نے بھنبھوڑ دیا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئیں۔اداکارہ پارل یادیو کو ممبئی کے علاقے اندھیری میں ان کی رہائش گاہ کے قریب آوارہ کتوں کے غول نے حملہ کرتے ہوئے بھنبھوڑ دیا اور کتوں کے کاٹنے سے اداکارہ کو شدید زخم آئے جس کے باعث انہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اداکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج جاری ہے تاہم اداکارہ کے ہاتھ، پاؤں، چہرے کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد کل ان کی سرجری کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ پارل یادیو تامل اور ملایم فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور کئی مشہور ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔