عائشہ بنت اکرام پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ شعبہ خواتین کی مرکزی آرگنائز رمنتخب

Published on January 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 867)      No Comments

Aisha

لاہور(یواین پی)معروف ڈرامہ رائٹر و کالم نویس عائشہ بنت اکرام پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ شعبہ خواتین کی مرکزی آرگنائز رمنتخب قومی زبان تحریک کی بانی و سنئیر کالم نویس ثروت روبینہ مرکزی نائب صدر جبکہ فیچر رائٹر عمارہ خان مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مقررصبا ءممتاز بانو صدر لاہور ڈویژن،فاطمہ خان آرگنائز راور عفیفہ ورک نائب صدرمقرر۔سیاسی ،سماجی ،صحافتی و ادبی حلقوں کی مبارکبادتفصیلات کے مطابق:دوہزار سے زائد ممبرز اور ساٹھ ممالک میں نظم کی حامل کالم نگاروں کی دنیا کی سب سے بڑی اور منظم تنظیم پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے بانی و مرکزی صدر ملک محمد سلمان نے سپریم کونسل سے مشاورت کے بعد معروف ڈرامہ رائٹر و کالم نویس عائشہ بنت اکرام کوپاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ شعبہ خواتین کی مرکزی آرگنائزمقرر کر دیا۔عائشہ بنت اکرام درجنوں ٹی وی چینلز کیلئے شہرہ آفاق ڈرامے لکھ چکی ہیں۔جبکہ متعدد کتابوں کی مصنف ہیں اور نمایاں اخبارات کیلئے کالم لکھتی ہیں۔معروف سماجی راہنما ،قومی زبان تحریک کی بانی و سنئیر کالم نویس ثروت روبینہ مرکزی نائب صدر جبکہ فیچر رائٹر عمارہ خان مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مقرر۔تنظیمی ڈھانچے کو ڈویژنل لیول پرقائم کرتے ہوئے سنئیر صحافی،شاعرہ ،ڈرامہ رائٹر و معرو ف کالم نویس صبا ءممتاز بانو کو صدر لاہور ڈویژن،شاعرہ ،کالم نویس ،متعدد کتابوں کی مصنف اور مقبول ناول نگارفاطمہ خان کوآرگنائز اورنجی ٹی وی کی پوڈیوسر و کالم نویس عفیفہ ورک کونائب صدرمقرر کردیا۔سیاسی ،سماجی ،صحافتی و ادبی حلقوں کی طرف سے مبارکبادپیش کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔منتخب خواتین عہدیداران نے لکھاریوں کی فلاح و بہبود کیلئے تما م صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ لکھاریوں کی واحد تنظیم ہے جس کے قیام کا مقصد ذاتی تشہیر نہیں بلکہ خالصتاً لکھاریوں کی فلاح و بہبود اور اصلاح معاشرہ مقصود ہے ۔ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایک ایسے پلیٹ فارم کا حصہ ہیں،جس کا مقصد تخریب نہیں تعمیر ہے ، جہاں پر عیسائی ،سکھ،ہندو اور مسلمان،غرض ہر مذہب اور مسلک کے افراد کے برابری کی بنا پر ممبر ہیں اور سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ پر امن خوشحال پاکستان۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes