آخری ون ڈے میں بھی گرین شرٹس کو 57 رنز سے شکست،سیریز1۔4سے آسٹریلیا کے نام

Published on January 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 590)      No Comments

111
ایڈیلیڈ (یو این پی)پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے آخری ون ڈے میں کینگروز نے شاہینوں کے پر کاٹ دیئے۔آخری ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 57رنز سے ہراکر سیریز 1۔4 سے اپنے نام کرلی ہے۔پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ بابر اعظم نے 100رنز بنائے جبکہ شرجیل خان 79 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان نے آسٹریلیا کے 370 رنز کے جواب میں49.1 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ نہ کرسکے۔پاکستان کی طرف سے شرجیل خان اور اظہر علی نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان اظہر علی تھے جنہوں نے 6 رنز بنائے اور مچل سٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان تھے جو 69 گیندوں پر 79 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر میتھیو ویڈ کو کیچ دے بیٹھے۔یوا ین پی کے مطابق پاکستان کی طرف سے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو تین رنز بنا کر مچل سٹارک کاشکار بن۔چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہوں نے 108 بالز پر 100 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے پانچویں آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد رضوان تھے جو 6 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی بال پر مچل سٹارک کے ہاتھوں کیچ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمر اکمل نے 40 گیندوں پر 46 رنز بنائے اور پیٹ کمنز کا شکار بنے۔ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد عامر تھے جنہوں نے 17 رنز بنائے اور جیمز فالکنر کی بال پر گلین میکسویل کو کیچ دے بیٹھے۔آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وہاب ریاض تھے جو 17 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حسن علی تھے جو 13 رنزبنا کر زامپا کی گیند پر سٹمپ ا?ؤٹ ہوگئے۔قبل ازیں شعیب ملک نے 10 رنز بنائے تھے کے بازو پر گیند لگنے کی وجہ سے بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے جن کی جگہ پر عمر اکمل بیٹنگ کیلئے آئے۔شرجیل خان نے اپنی ففٹی 50 گیندیں کھیل کر بنائی۔آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک نے4،ہیزل ووڈ نے 74 رنز دیکر 1،پیٹ کمنز نے 60 رنز کے عوض 2 اور جیمز فالکنر نے 60 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل آسٹریلیانے پاکستان کو جیتنے کیلئے 370 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور ز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے۔تفصیلات کے مطابق کینگروز بیٹسمینوں نے دل کھول کر پاکستانی باؤلرز کی پٹائی کی۔ ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے مار مار کر شاہینوں کا بھرکس نکال دیا،وارنر نے گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی جم کر گرین شرٹس باؤلرز کی کلاس لی اور صرف 78 گیندوں پر اپنے کیریئر کی تیز ترین سنچری سکور کی۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈوارنر تھے جنہوں 128 بالز پر 179 رنز بنائے اور جنید خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سٹیون سمتھ تھے جو 4 رنز بنا کر جنید خان کی ہی بال پر وہاب ریاض کو کیچ دیبیٹھے،تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گلین میکسویل تھے جنہوں نے 7 گیندوں پر 13 رنز بنائے اور محمد عامر کی بال پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔کینگروز کے چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین میتھیو ویڈ تھے جنہوں نے 8 رنز بنائے اور حسن علی کی بال پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹریوس ہیڈتھے جنہوں نے128رنز بنائے اور حسن علی کی ہی بال پر کپتان اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے۔آسٹریلیا کی طرف سے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پیٹر ہینڈز کومب تھے جو 1 رن بنا کر وہاب ریاض کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مچل سٹارک تھے جنہوں نے 7 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوگئے اور جیمز فالکنر18رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل پانچویں ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے 71 رنز دیکر 1،جنید خان نے 61 رنز کے عوض 2،حسن علی نے 100 سکور دیکر 2 اور وہاب ریاض نے62 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔کینگروز بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی سنچری سکور کی انہوں نے 78 گیندوں پر سنچری بنائی۔وارنر کے کیریئر کی یہ 13 ویں سنچری ہے۔ٹریوس ہیڈ نے بھی پاکستان کیخلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی واحد سنچری مکمل کرلی۔ انہوں نے 121 گیندوں پر سنچری بنائی۔پاکستانی ٹیم میں عماد وسیم کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیاگیاجبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی، عثمان خواجہ کی جگہ جیفرفرینگلین کو شامل کیاگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme