بھارتی گلوکارہ ہرش دیپ کوک اسٹوڈیو میں گانے کی خواہشمند

Published on January 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

2
ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور ماہر خان کی ریلیز ہونے والی فلم ’’رئیس‘‘ کا گانا ’ظالماں‘ گانے والی بھارتی گلوکارہ ہرش دیپ پاکستان کے کوک اسٹوڈیو میں گانے کی خواہشمند نکلیں۔گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم رئیس کے گانوں نے فلم کی ریلیز سے قبل ہی نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان بھر میں دھوم مچادی اور شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کے مداحوں نے فلم رئیس کے گانوں کو خوب سراہا جب کہ بالخصوص رئیس کے گانے ’’ظالماں‘‘ نے کافی شہرت پائی۔رئیس فلم کا ’’ظالماں‘‘ گانا بھارت کی خاتون گلوکارہ ہرش دیپ کور نے گایا ہے اور انٹرنیٹ پر گانے کو کروڑوں افراد نے دیکھا تاہم اب بھارتی گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ کوک اسٹوڈیو پاکستان کی بہت بڑی مداح ہیں اور بالخصوص کوک اسٹوڈیو میں چلنے والے پاکستانی لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان اور ریشماں کے گانوں سے کافی متاثر ہیں اس لیے وہ بھی کوک اسٹوڈیو میں شرکت کرنا چاہتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes