ٹھٹھہ(یواین پی)تھرکول اتھارٹی کی جانب سے2ارب اسی کروڑ کے لاگت سے دریاےْ سندھ پر تعمیر ہونے والے نےْ پُل کا افتتاح کیا جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کے پیپلز پارٹی کی حکومت کا کارنامہ ہے کے سندھ میں دریاےْ سندھ پر چار پلوں کی تعمیر کرنے والے میگا پروجیکٹ تعمیر ہورہے ہیں ،آج ٹھٹھہ سجاول پُل کا افتتاح کردیا گیا ہے ،جس کے بعد دریاےْ سندھ پر مُلاکاتیار پُل بھی آخری مرحلے میں ہے جس کا افتتاح بھی بہت جلد کیا جاےْگا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کے مجھے پتاہے کے اس پُل کے اففتاح کے باعث کچھ لوگوں کو تکلیف بھی ہورہی ہے جن کا بھتہ بند ہوگیا ہے وہ اس پُل کی تعمیر سے ناخوش ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کے شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید بے نظیر بھٹواور بلاول بھٹو کی مشن تحت پوری سندھ سمیت کراچی بھی شامل ہے، لاتعداد پروجیکٹ پر کام جاری ہیں،پر مصروفیت کے باعث سب اسکیموں کا افتتاح کرنا ممکن نہیں ہوپارہا،لیکن ٹھٹھہ سجاول پُل اس لیےْ اہم ہے کے تھرکول پراجیکٹ کومکمل کرنے میں مدد ملے گی، وزیرِاعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کے دونوں پُلوں کو استعمال میں لایا جاےْ اور پُرانی پُل سے چھوٹی گاڑیوں کو چلایا جاےْ ، جبکے ہیوی ٹریفک کے لیےْ نےْ پُل کا استعمال کیا جاےْ، انہوں نے کہا کے کم لاگھت اور اچھے منصوبے بندی تحت سندھ حکومت کام کر رہی ہے دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سندھ ٹھٹھہ میں پُل کے افتتاح کے موقعے پر بیراج موری سے ٹھٹھہ سجاول پُل تک عام ٹریفک کے لیےْ بند کیا گیا تھا،جبکے وزیرِاعلیٰ سندھ کا ہیلی کاپٹر کے اتڑنے پر روڈ پے ہیلی پیڈ تیار کیا گیا تھا، وزیرِاعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائ وزیرِ ورک اےْنڈ سروس امداد پتافی،صوبائ وزیر فشریز اینڈْلاےْو اسٹاک محمد علی ملکانی،صادق میمن ،واحد سومرو،محمود عالم شاھ، ایم پی اے رخسانہ شاھ ،منسٹر ایچ آر ریحانہ لغاری،ڈی آئ جی خادم حسین رندھ،ایس ایس پی فدا حسین مستوئ اور دیگر شامل تھے،جس کے بعد وزیرِاعلیٰ سندھ نے بتایا کے آج کراچی میں ایک اہم میٹنگ ہے جس میں سندھ کی اہم شخصیتوں کا پی پی پی میں شمولیت کر رہے ہیں۔