پشاور(یو این پی)پشاور کے علاقے دوران پور میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد سمیت 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزسرچ آپریشن ایس پی سٹی کی زیر نگرانی تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں کیا گیا جس کے دوران 8 مشتبہ افراد سمیت 13 افراد کو گرفتار کیا گیا،مشتبہ افراد کے قبضے سے ایک عدد پستول، کلاشن کوف اور رپیٹر، جبکہ 73 عدد کارتوس اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق 5 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے کی بنا پر حراست میں لیا گیا ہے۔