کوئٹہ(یو این پی)بلوچستان میں بارش اور برف باری کی حالیہ لہر کے دوران 17افراد جاں بحق جبکہ18 افراد مختلف واقعات میں زخمی ہوئے ۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں چودہ جنوری سے 26جنوری تک بارش اور برف باری کی حالیہ لہر کے دوران مکانات کی چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں 17افراد جان بحق ہوئے ۔اٹھارہ افراد مختلف واقعات میں زخمی بھی ہوئے ۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مکانات،مویشی اور فصلوں کے نقصانات کا سروے کیا جارہا ہے ۔