کراچی(یو این پی)متحدہ پاکستان کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیاست کے ماہر کھلاڑی فاروق ستار کچھ اناڑی نکلے، آؤٹ ہونے سے بچنے کیلئے ڈائیو لگائی تو پیشانی پر چوٹ آئی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔ فاروق ستار اور میئر کراچی وسیم اختر کھلاڑی بن کر میدان میں اترے۔ سیاست کے ماسٹر بلاسٹر بلا گھماتے کریز پر آئے اور یہاں بھی اپنی دھاک بٹھانے کی کوشش کی۔ شارٹ لگائی اور رن آؤٹ سے بچنے کیلئے ڈائیو لگا دی۔آؤٹ تو نہ ہوئے مگر چوٹ لگوا لی، کہتے ہیں شہسوار میدان میں گرتا بھی ہے اور اُٹھتا بھی ہے۔ تاہم وہ یہ ماننے کو ہرگز تیار نہیں کہ وہ اناڑی ہیں۔