سخت سکیورٹی میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے پرچوں کی چھپائی شروع

Published on January 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments
33
لاہور( یو این پی) پنجاب ایگزمینشن کمیشن نے سخت سکیورٹی میں پانچویں اور آٹھویں کے امتحان کیلئے پرچوں کی چھپائی شروع کردی ، رواں سال دو کروڑ پچیس لاکھ پرچے چھاپے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایگزمینشن کمیشن کے تحت آئندہ ماہ دوفروری سے شروع ہونے والے امتحان کے لئے سخت سکیورٹی میں پرچوں کی چھپائی شروع کردی گئی ہے ۔ رواں سال پیک پانچویں اور آٹھویں کے لیے دو کروڑ پچیس لاکھ پرچے چھاپے گی۔پیک حکام کے مطابق پرچوں کی ترسیل امتحانات سے ایک دن پہلے شروع ہوگی اور سوالیہ پرچے ایک ساتھ نہیں بلکہ ہر پیپر کے لیے الگ سے پرچے دیے جائیں گے ۔پیک حکام کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی یقینی رکھنے کے لیے ہر ضلع سے 18ویں گریڈ کا آفسر پیک کے دفتر پیپر لینے آئے گا۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes