انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے ممالک میں پاکستان21ویں نمبر پر

Published on January 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

5
گزشتہ چند سالوں کے دوران موبائل انٹرنیٹ کے صارفین میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے
اسلام آباد(یو این پی) نئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی 17 فیصد سے زائد آبادی کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی 17 فیصد سے زائد آبادی کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے جب کہ مجموعی طور پر پاکستان انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا کا 21 واں ملک ہے۔ معروف تجزیہ کار رانا آصف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں میں سے 60 فیصد صارفین ایک سے زیادہ فون استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران موبائل انٹرنیٹ کے صارفین میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور پاکستان میں موبائل فون سے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے استعمال سے شیئرنگ اکانومی کے نظریہ کو فروغ حاصل ہوگا جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes