جموں(یو این پی) مقبوضہ کشمیر حکومت نے حالیہ عوامی احتجاج کے دوران76 عام شہریوں کی شہادت اور8587 افراد کی گرفتاری کا اعتراف کر لیا ہے مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ریاستی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس عرصے کے دوران 522 افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیجا گیا یاد رہے پی ایس اے قانون کے تحت حکومت کسی عدالتی کارروائی کے بغیر کسی بھی شخص کو دو سال کے لیے جیل بھیج سکتی ہے ۔