لاہور (یو این پی) و زیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ وہ عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ہیلتھ کیئر سسٹم کو عوام کی توقعات کے مطابق بنایاجائیگا۔ دھرنا گروپ اورکرپشن زدہ سابق حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ترک وزارتِ صحت کے وفدنے لاہورمیں وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہبازشریف کاکہناتھاکہ وہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری میں ترکی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ترک وفد کے سربراہ ڈاکٹر اونر گنر نے کہاکہ وہ ہیلتھ کیئرسسٹم کی بہتری کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔بعد ازاں وزیراعظم کے سابق مشیرامیربخش بھٹونے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر اعلی کاکہناتھا کہ وسائل کی لوٹ مار اوردھرنوں کے ذریعے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں نے عوام سے دشمنی کی،گزشتہ ساڑھے3سال کے دوران دھرنا گروپ نے الزامات ،بہتان تراشی اورجھوٹ بولنے کے سواکچھ نہیں کیا۔وزیراعلی پنجاب نے بغیرسیکورٹی تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال رائیونڈکااچانک دورہ بھی کیا۔انتظامیہ بھی وزیراعلی کے اچانک دورے سے لاعلم تھی۔وزیراعلی نے صفائی معیار کے مطابق نہ ہونے پرسخت ناراضگی کا اظہارکیا۔وزیر اعلی وارڈز میں بجلی کے بیک اپ ہیٹر نہ ہونے پر شدید برہم ہوئے ،ان کا کہنا تھا کہ ایم ایس کے دفتر میں بجلی کا ہیٹر موجود ہواوروارڈز میں نہ ہونا افسوسناک ہے۔اس موقع پر مریضوں اوران کے لواحقین نے اسپتال میں ادویات کی فراہمی پراطمینان کااظہار کیا اور شکایات بھی لگائیں۔