محمد زبیر عمر کو سندھ کا گورنر مقرر کر دیا گیا

Published on January 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 563)      No Comments

2
کراچی (یو این پی) وفاقی حکومت نے وزیر مملکت اور چیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر عمر کو گورنر سندھ مقرر کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر عمر کو گورنر سندھ مقرر کر دیا جس کی سمری پر صدر مملکت ممنون حسین نے دستخط کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ سندھ بہت حساس صوبہ ہے اس میں مختلف زبان بولنے والے افراد رہتے ہیں جن کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا اسی لیے کوشش کروں گا کہ سندھ سے متعلق جو ترجیحات ہوں ان پر پورا اتر سکوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال گزشتہ 20 ، 25 سال سے اچھی نہیں تھی جو ہماری حکومت میں کراچی آپریشن کے بعد بہتر ہوئی اور اب سب سے بڑا چیلنج شہر کو معاشی حب کی صورت میں واپس لانا ہے۔واضح رہےکہ 14 سال تک سندھ کے گورنر رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بعد جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو سندھ کا 31 واں گورنر مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے 11 نومبر 2016 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تاہم وہ خرابی صحت کی بنا پر زیادہ عرصے تک گورنر کی ذمہ داریاں نہ نبھا سکے اور 12 جنوری 2017 کو انتقال کر گئے۔ سندھ کے نئے گورنر زبیر عمر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes