ٹوئنٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز،کل روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا

Published on January 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 650)      No Comments

4
نئی دہلی(یو این پی) پاکستان نے ٹوئنٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو ہراتے ہوئے فاتحانہ آغاز کر دیا، بدر منیر کے 35 گیندوں پر 92 رنز کی بدولت 113 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے آٹھویں اوور میں حاصل کر لیا۔ نئی دہلی کے سری فورٹ کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، کیویز بیٹسمین پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 112 رنز بنا پائے۔ میک کاسکل 27 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بیٹسمین رہے، پاکستان کی طرف سے محمد جمیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔113 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بدر منیر کی جارحانہ اننگز کی بدولت 7.1 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا، اوپننگ بیٹسمین نے ایک چھکے اور 17 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، محسن خان 15رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، عمدہ بیٹنگ پر بدر منیر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستانی ٹیم کا یکم فروری کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes