کوٹلی(یوا ین پی) آزاد کشمیر جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے جموں کشمیر میں رائے شماری کے مطالبہ کے لئے یو این او کو پیش کی جانے والی عوامی پٹیشن پر دستخط کر کے اس عوامی مہم میں شامل ہوگئے ہیں انہیں جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے مرکزی چیئرمین تنظیمی بورڈ محمد عظیم دت ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں مرکز دار الاسلام میں ان سے ملاقات کے دوران عوامی پٹیشن کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج تک پاکستان کی حکوتیں تو رائے شماری کی بات ادارہ اقوام متحدہ میں کرتی رہی ہیں لیکن کشمیریوں کی طرف سے کبھی بھی ادارہ اقوام متحدہ میں آواز نہیں اٹھائی گئی اس لئے کشمیری عوام کے مطالبہ کے طور پر اقوام متحدہ میں عوامی پٹیشن بھیجنے کا پروگرام بنایا گیا ہے تا کہ یو این او اوراس کے رکن ممالک کے علاوہ ہندوستان کو بھی یہ بات واضح ہو کہ آزاد کشمیر کے عوام اور قومی لیڈر رائے شماری کے نقطہ پر سب متحد اور متفق ہیں عظیم دت نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت تک آزاد کشمیر کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہا ن نے اس پٹشین پر دستخط کر دیئے ہیں عبدالرشید ترابی نے کہا رائے شماری کا مطالبہ قومی مطالبہ ہے جس پر تمام مکتبہ فکر کے عوام متفق ہیں انہوں نے عوامی پٹیشن پر دستخط کر کے یہ یقین بھی دلایا کی جماعت اسلامی کے تمام صاحبین سے بھی کہا جائے گا کہ وہ بھی اس پٹیشن پر دستخط کریں اس موقع پر جماعت کے سابق سیکرٹری راجہ جہانگیر خان آف ڈڈیال نے بھی پٹیشن پر دستخط کئے عظیم دت نے ترابی صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مرکزی شوریٰ کے دوروزہ جاریہ اجلاس کی کاروائی کے دوران انہیں ملاقات کا ٹائم دیا اور پٹیشن پر دستخط کئے یاد رہے کہ1973 میں جناب عبدالرشید ترابی نے گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور بی ایس سی میں داخلہ لیا تھا اور عظیم دت بھی ان کے کلاس فیلو تھے عظیم دت کے ہمراہ اس موقع پر محاذ رائے شماری کے میاں احتشام رفیق اور سینئر صحافی راجہ ظہیر الحق بھی تھے بعدازاں محاذ کے چیئر مین عظیم دت نے نیپ کے صدر پروفیسر خلیق کی جانب سے بلائی گئی آل آزاد کشمیر آزادی پسند پارٹیوں کے اجلاس میں راولپنڈی پریس کلب میں بھی شرکت اور رات گئے میرپور واپس پہنچ گئے ۔