میاں چنوں(یوا ین پی)فیس بک نے بچے کو ماں باپ سے ملا دیا ، ٹافیوں کے لیے پیسے نہ ملنے پر 6 سالہ عاطف روٹھ کر گھر سے شہر آ گیا، تھانہ سٹی کے کانسٹیبل نے اپنی فیس بک پر تصویر اپ لوڈ کر دی ، بچے کے والدین ، علاقہ کے معززین اور آفسران کاکانسٹیبل شہباز کو خراج تحسین ۔ یوا ین پی کے مطابق ماں سے ٹافیوں کے لیے پیسے نہ ملنے پرکرسچن کالونی کے رہائشی رزاق مسیح کا تقریبا 6 سالہ بچہ عاطف مسیح روٹھ کر صبع گھر سے میاں چنوں آگیا اور واپسی کا راستہ بھولنے پر جنرل بس اسٹینڈ پر روتا ہوا تھانہ سٹی میاں چنوں کے کانسٹیبل شہباز کو مل گیا جو بچے کو اپنے ساتھ تھانہ لے گیا اور اپنی فیس بک پر بچے کی فوٹو اور گمشدگی کی تفصیل اپ لوڈ کر دی کالونی کے لوگوں نے فیس بک پر فوٹو اور تفصیل پڑھ کر بچے کے والدین کو بتایا جو کہ بچہ کو تلاش کر رہے تھے انہوں نے تھانہ رابطہ کر کے اپنا بچہ وصول کر لیا بچے کے والدین اور علاقہ کے معززین نے تھانہ سٹی میاں چنوں کے کانسٹیبل شہباز کو خراج تحسین پیش کیاجبکہ آفسران نے کانسٹیبل شہباز کی گارکردگی کو سراہا ۔