دودھ فروش کی دکان چوری کے دوران چوکیدار سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک چور زخمی

Published on February 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

9
ڈیرہ اسماعیل خان(یوا ین پی)فلک آباد میں حاجی محمد دودھ فروش کی دکان کے تالے توڑ کر چوری کرنے کیلئے آنے والے چوروں اور چوکیدار کے مابین فائرنگ سے ایک چور گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،زخمی چور فرار ہونے میں کامیاب ۔ کینٹ پولیس نے چوکیدار کی رپورٹ پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اور قریبی آبادیوں میں آئے روز نقب زنی اور تالے توڑ کر دوکانوں کی چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں گذشتہ رات تھانہ کینٹ کی حدود میں دو چوروں نے حاجی محمد دودھ فروش کی واقعہ فلک آباد کی دکان کے تالے توڑے اس دوران دوکان کے بالا خانہ پر موجود چوکیدار گلشیر کی آنکھ کھل گئی اس دوران چوروں نے چوکیدار پر فائرنگ کی اس دوران چوکیدار نے بھی ان پر فائرنگ کی جس سے ایک چور زخمی ہوگیا تاہم چور موقع سے فرار ہوگئے کینٹ پولیس نے گلشیر بلوچ کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes