نئی دہلی(یوا ین پی) دوسرے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔بھارت میں کھیلے جارہے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو جیت کیلئے 205 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔یواین پی کے مطابق پاکستان کی جانب سے محمد ظفر نے 88 اور ظفر علی نے 45 رنز بنائے۔ فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کے میچ میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے تھے۔ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دیدی۔ بھارت کو ہرانے کے بعد پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کر لی ہے۔ بھارت سے پہلے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا۔بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے میچ جیت کر ثابت کر دیا کہ ہم میدان مار کر ہی دم لیتے ہیں۔ میں اس شاندار کامیابی پر پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے دبا ؤمیں آئے بغیر بہترین کارکردگی دکھائی۔ پاکستانیوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ اپنے حریف کو کسی بھی میدان میں بچھاڑ سکتی ہے۔