ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نورنگ گروپ سے تھا ،آئی ایس پی آر
کوئٹہ(یو این پی)بلوچستان کے علاقہ کولاچی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقہ کولاچی سے 8 کلو میٹر دور لونی جنگل میں معمول کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلہ میں میجر عباس ، کیپٹن عمر اور نائیک عدنان زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں ٹی ٹی پی ( نورنگ ) سے وابستہ ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔