پی ٹی سی ایل کا پیکیج متعارف کرانے کا اعلان

Published on February 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 657)      No Comments

 88اسلام آباد (یوا ین پی ) مْلک میں آئی سی ٹی سروسز کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے پہلے سے بہتر 20 جی بی ڈاؤن لوڈ والیوم والا 2 ایم بی اسٹارٹر پیکیج متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کے صارفین اس پیکیج سے صرف 775 روپے ماہانہ میں مستفید ہوسکتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل نے جدّت طراز سروسز فراہم کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یہ منفرد اور بے مثال پیش کش کی ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی سی ایل کے صارفین صرف 99 روپے ماہانہ اضافی ادا کر کے 40 جی بی ڈاؤن لوڈ والیوم والے 4 ایم بی پر اپ گریڈ کرا سکتے ہیں اور صرف 250 روپے ماہانہ میں غیر محدود لینڈلائن کالز سے مستفید ہوسکتے ہیں۔پی ٹی سی ایل وسیع دائرہ کار اور جدید ترین سروسز فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ یہ کمپنی کی جانب سے ہر سطح پر صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کی ایک بہترین مثال ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy