آزاد کشمیر میں 3جی اور 4جی سروس کے لیے بھی جملہ انتظامات مکمل

Published on February 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

 99میرپور(یو این پی) سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن میرپورڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل سید عیاد حسن نے کہاہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایس سی او آزادکشمیروشمالی علاقہ جات میجرجنرل عامرعظیم باجوہ نے اپنے حالیہ دورہ میرپور میں میرپورڈویژن کوانٹرنیٹ سہولیات میں اضافہ کے لیے مزید تکنیکی سامان مہیاکرنے کاحکم دیاہے جس کی بدولت میرپور، کوٹلی اور بھمبرکے اضلاع میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ کے صارفین میں خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گا۔ اس طرح ایس سی او نے آزاد کشمیر میں 3جی اور 4جی سروس کے لیے بھی جملہ انتظامات کررکھے ہیں۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اجازت؍ لائسنس کے بعد آزاد کشمیر کے صارفین کو ٹیلی کام کی جدیدترین سہولیات میسر آسکیں گی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے آفس میں اسٹیشن ڈائریکٹرآزاد کشمیرریڈیوچوہدری محمدشکیل اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ ایس سی اوکے 3جی اور 4جی سروس کی فراہمی کے لیے ابتدائی طورپر اپناکام مکمل کیاہواہے۔ اس کی لانچنگ حکومت پاکستان کی اجازت نامہ سے مشروط ہے۔ جیسے ہی حکومت پاکستان نے اجازت دی بغیر کسی دیرکے یہ سروس فوراً لانچ کردی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ ایس سی او حکومت پاکستان کا ایک منظم اور باوقار ادارہ ہے جوکہ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان میں ٹیلی مواصلات کی تیز ترین سہولیات اپنے صارفین کومہیا کررہاہے۔ ان دشوار گزارعلاقوں میں ٹیلی فون ،ڈی ایس ایل ،ڈی ایکس ایکس ،وی پی این اور آئی پی کی جدیدترین سہولیات بلاتعطل مہیاکرناایس سی او کااہم کارنامہ ہے۔ کمانڈنگ آفیسر لیفٹننٹ کرنل سید عیاد حسن نے کہاکہ ایس سی او حکومت پاکستان کا ایک منافع بخش ادارہ ہے۔ جوکمائی نہیں بلکہ جذبہ خدمت کے تحت آزاد خطہ کے عوام کو ٹیلی مواصلات کی جدیدترین سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ 3جی ،4جی کے آنے سے آزاد خطہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کاانقلاب آجائیگا۔انھوں نے کہاکہ اس وقت آزادکشمیراورگلگت بلتستان ہمیں ایس سی او کے لاکھوں کی تعداد میں صارفین میں جس میں لینڈ لائن، ایس کام اور سی ڈی ایم اے کے صارفین کی تعداد شامل ہے۔ انھوں نے کہاکہ ایس سی اوکے کالنگ ریٹس دیگرموبائل کمپنیوں کے مقابلے میں انتہائی سستے ہیں۔ اسٹیشن ڈائریکٹر آزاد کشمیرریڈیو محمد شکیل چوہدری اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک نے ا س موقع پرکمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل سید عیاد حسن کوایس سی او میرپورڈویژن کی کمان سنبھالنے پرمبارکباد دی اوراپنے ہرممکن تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ ایس سی اوخطہ کشمیرکااپناادارہ ہے جس کی بہتری کے لیے میرپور کی عوامی کمیونٹی بھرپور تعاون کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题