جھنگ(یو این پی)جھنگ میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم نوجوان نے سوشل میڈیا کو ذریعہ بنا کرنہ صرف ہمسفرڈھونڈ نکالی بلکہ اسے بیاہ کر گھر بھی لے آیا دونوں کے میل نے گھر والوں کی خوشی بھی دو چند کر دی ۔تفصیلات کےمطابق جھنگ میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم نوجوان گوجرانوالہ سے اپنی پسند کی دولہنیا بیاہ لایا سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں بدلی تو اشاروں کی زبان میں عہدوپیماں ہوئے اور آخر دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے دولہے کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کے ارمان پورے ہونے پر وہ انتہائی خوش ہیں۔محمد عامر اور کرن ایک دوسرے کو پا کر خوشی سے نہال ہیں دولہے کے بھائی کا کہنا تھا کہ عامر نے انہیں اپنی پسند کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے شادی کی بات آگے بڑھائی، محبت کے حصول پر پریمی جوڑے کی خوشی سنبھالے نہیں سنبھل رہی تھی ۔