کراچی،ڈیری فارمرز پر دودھ کی قیمت6 روپے لیٹر مہنگا ہوگیا

Published on February 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 748)      No Comments

2
کراچی(یوا ین پی)کراچی میں ڈیری فارمرز کو دودھ کی قیمت پھر بڑھانے کا بھوت سوار ہو گیا۔ ایک روز میں دودھ 6 روپے کلو مہنگا کر کے 90 روپے لیٹر کر دیا جس کے سبب عوام کو اس کی خریداری میں دشورای کا سامنا ہے۔ریٹیلرز یہ کہہ کر بری الزمہ ہو گئے کہ ڈیری فارمرز کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے سبب ریٹیل سطح پر دودھ مہنگا کرنا پڑا۔ ڈیری فارمرز اپنا رونا رو رہے ہیں کہ دودھ سرکاری نرخ پر بیچنے سے انہیں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ فارمرز کے مطابق کمشنر کراچی نے جبرا مارچ 2016 میں 80 روپے فی لیٹر دووھ کی قیمت کے نوٹیفیکیشن پر دستخط کرائے۔عوام کا یوا ین پی سے کہنا ہے کے شہری انتظامیہ خواب غفلت سے نکل کرعوام کو سستے داموں دودھ کی فراہمی یقینی بنائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes