جھنگ ( یواین پی ) ڈپٹی کمشنر جھنگ غازی امان اللہ جو نہ صرف نام کا غازی ہے بلکہ اپنے کردار کا بھی غازی ہے جو بے بس اور مظلوم افراد کیلئے سایہ شجردار جبکہ راشی عملہ کیلئے ننگی تلوار کی حیثیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران بین الاقوامی خبر رساں ادارہ یواین پی سے کیا انہوں نے کہا کہ جب سے مذکورہ آ فیسر نے ضلع جھنگ کا چارج سنبھالا ہے اپنے فرائض و منصبی سابقہ افسران کی طرح دہاڑی لگاؤ اور مال کماؤ کی سکیم پر عمل پیرا ہو نے کے بجائے صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کر نے میں مصروف عمل ہے جس کے نتیجہ میں ضلع جھنگ کی عوام جو بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئی تھی کے چہروں پر مسکراہٹ کی بہار آ گئی ہے در حقیقت تو یہ ہے کہ ضلع جھنگ کے تمام کے تمام ادارے جو کرپٹ ترین عملہ کی آ ماجگاہ بن چکے تھے مذکورہ آ فیسر کی فرض شناسی اور ایمانداری کے نتیجہ میں رفتہ رفتہ ایماندار عملہ کی آماجگاہ بن رہے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابقہ افسران جو مفاد پر ست سیاست دانوں کے ایجنٹ بن کر لوٹ کھسوٹ کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے ضلع جھنگ کو پسماندگی کی راہ پر گامزن کرتے آئے تھے مذکورہ آ فیسر کے اعلی اقدام کے نتیجہ میں رفتہ رفتہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے جس کے نتیجہ میں ضلع جھنگ کی عوام کے چہروں پر خوشی اور خوشحالی کی چمک کے اثرات نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں یقیناًمذکورہ آ فیسر کا شمار وطن عزیز کے اُن چند ایک ایماندار اور فرض شناس افسران میں ہو تا ہے جو اپنے فرائض و منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں