لاہور(یو این پی) لاہور بھر میں پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا جس کے نتیجے میں 80 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز زاہد گوندل کا کہنا تھا کہ ہم پتنگ بازی پر پابندی پر ہر صورت عملدرآمد کروائیں گے، شہر بھر سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی گئی ہیں۔ لاہور کے مختلف علاقوں کینٹ ڈویژن میں 56، صدر ڈویژن میں 6، ماڈل ٹاون ڈویژن میں 3 جبکہ سول لائنز اور اقبال ٹاون میں 5، 5 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کی جائے گی۔