ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) سپریم کورٹ کی جانب سے صوبہ سندھ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے متعلق قائم کردہ جوڈیشنل کمیشن آج جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ٹھٹھہ پہنچی اور کمیشن نے باقائدہ کارووائی کا آغاز کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ مرزا ناصر علی، چیف میونسپل آفیسر ٹھٹھہ، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، اسپیشل انیشیئٹو و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے ضلع ٹھٹھہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی و نکاسی آب، آر او پلانٹس اور کچرا ٹھکانے لگانے کے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔ دوران سماعت جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے چیف میونسپل آفیسر ٹھٹھہ سے آر او پلانٹس اور واٹر سپلائی اسکیموں کے متعلق سوالات پوچھے اور کہا کہ ضلع میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے اور تمام آر او پلانٹس کو فعال بنانے کے ساتھ پانی کے نمونے بھی لیبارٹری سے چیک کروائے جائیں۔ اس موقع پر کمیشن کے سامنے ٹھٹھہ بار ایسوسیئشن کے صدر پنہوں عقیلی و دیگر شہریوں کی جانب سے آلودہ اور غیر معیاری پینے کے پانی کی فراہمی و عدم موجودگی کی شکایات پر جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ڈویزنل کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو جو پانی فراہم کیا جا رہا ہے اس کے متعلق لوگوں کی شکایات اور تجاویز کا جائزہ لیکر انہیں رپورٹ پیش کریں تاکہ لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔ کورٹ کی کاروائی کے دوران جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے تمام متعلقہ افسران سے واٹر سپلائی اور آر او پلانٹس کی تفصیلات بھی معلوم کی جس پر انہیں بتایا گیا کہ ضلع ٹھٹھہ میں چار آر او پلانٹس موجود ہیں جن میں سے ایک غیر فعال ہے جبکہ تقریبن 15 لاکھ گیلن پانی ٹھٹھہ کے شہریوں کو مہیا کیا جا رہا ہے جس پر کمیشن کے سربراہ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی سے گریز کریں بصورت دیگر کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ کے فوکل پرسن ڈاکٹر سعید احمد قریشی، ڈائریکٹر جنرل انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نعیم احمد مغل، ڈاکٹر احسن صدیقی، سلیمان چانڈیو، ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی اور پٹیشنر ایڈوکیٹ شہاب اوستو بھی موجود تھے۔ بعد ازیں جوڈیشن کمیشن کے سربراہ جسٹس اقبال کلہوڑو نے دیگر بالا افسران کے ہمراہ ناریجہ گوٹھ مکلی میں قائم آر او پلانٹ، مکلی واٹر سپلائی اسکیم فیز ون اور ٹھٹھہ۔ سجاول بائی پاس کے قریب جام واہ واٹر سپلائی اسکیم کا معائنہ کیا اور پانی کے نمونے لینے کے ساتھ کلورین کی مقدار بھی چیک کی۔ بعد ازیں جوڈیشنل کمیشن نے مین ڈرینیج سیم نالا اور مین واٹر سپلائی اسکیم ٹھٹھہ کا بھی دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔
یوم کشمیر کے سلسلے میں گورنمینٹ بوائز ہائی اسکول مکلی میں ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کا انعقاد
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) یوم کشمیر کے سلسلے میں گورنمینٹ بوائز ہائی اسکول مکلی میں ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا. اس ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں غلام حسین نے حنیف منگی کو 11۔04، 11۔09 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں غلام مصطفی نے محمد عالم کو سخت مقابلے کے بعد07۔11، 11۔09 اور 11۔02 سے شکست دی. چیمپیئن شپ کا فائنل انتہائی دلچسپ رہا. غلام مصطفی نے 11۔09، 07۔11 اور 11۔09 سے فائنل اپنے نام کر لیا. کامیاب شاگردوں میں ہیڈ ماسٹر سراج احمد میمن، محمد صفدر ٹھٹوی، غلام مجتبی شاہ، عباس علی شر، آتما رام اور دیگر نے انعامات تقسیم کیئے