مردم شماری 2017ء کے حوالے سے آئی جی سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

Published on February 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

4
کراچی(یوا ین پی)سینٹرل پولیس افس کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں مردم شماری 2017 ؁ء کے موقع پر پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل پر مشتمل اقدامات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ، ڈی آئی جی آر آر ایف، ڈی آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی ایس آر پی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کے علاوہ ایسٹ ویسٹ ساؤتھ زونز کراچی، سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اور شہیدبینظیرآباد پولیس رینج کے ڈی آئی جیز ودیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ مردم شماری ٹیمز، دیگر اسٹاف، ان کے کیمپ آفیس پر حفاظتی اقدامات اور علاقوں میں مردم شماری کے جملہ امور کے موقع پر ان ٹیموں / اسٹاف کی غیرمعمولی سیکیورٹی سے متعلق باقاعدہ ڈپلائمنٹ پلان تیار کیا جائے اور اسے پاکستان آرمی سے باقاعدہ شیئر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ڈی آئی جی پر ہوگی۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کو ہدایات دیں کہ پاکستان آرمی اور لوکل گورنمنٹ سے مربوط رابطوں کے سلسلے میں صوبائی سطح پر ڈی آئی جی رینک کے افسر کو فوکل پرسن نامزد کیا جائے جو مردم شماری 2017 ؁ء کے موقع پر پولیس کے مجموعی سیکیورٹی امور کو ہر سطح پر مذید مؤثر اور غیرمعمولی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریپڈ ریپانس فورس اور سندھ ریزرو پولیس پلاٹونز کوئیک ریپانس فورس کی نگرانی میں کام کریں گی جبکہ تھانہ جات پر یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ متعلقہ حدود میں سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے ہدایات دیں کہ مردم شماری 2017 ؁ء کے جملہ پولیس سیکیورٹی ودیگر اقدامات کی مانیٹرنگ کے حوالے سے سی پی او میں مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیاجائے جو دیگر وائرلیس کنٹرول رومز سے ناصرف رابطوں میں رہے گا بلکہ مزید ضروری احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ لمحہ بہ لمحہ رپورٹ بھی نوٹ کرے گا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق امور ناصرف پولیس کو تفویض کی گئیں ذمہ داریوں کا تقاضہ ہے بلکہ یہ ہماراقومی فریضہ بھی ہے جس کی بطریق احسن ادائیگی پولیس کے پیشہ ورانہ فرائض میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题