گورنر سندھ مختلف طبقہ فکر کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں، ممنون حسین

Published on February 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

Mamnun
کراچی (یو این پی) صدر مملکت نے کہا کہ گورنر سندھ زبیر عمر مختلف طبقہ فکر کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ زبیر عمر نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ کراچی اور سندھ میں ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کراچی کے امن کے لیے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ یہ بات صدر مملکت نے گورنر سندھ زبیر عمر سے بات چیت کے دوران کی جنھوں نے صدر مملکت سے ملاقات کی اس موقع پر صدر مملکت نے گورنر سندھ زبیر عمر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں امن کے لیے موجودہ حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کراچی میں امن کے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes