دل اوردماغ سمیت دیگربیماریوں کیلیے چاکلیٹ والا کیپسول تیار

Published on February 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 609)      No Comments


لندن۔۔۔ برطانیہ میں فالج، دل کے دورے، شیزوفرینیا اور ڈیمینشیا جیسی متعدد جسمانی اور دماغی بیماریوں سے تحفظ اور علاج کے لیے ایک نیا کیپسول پیش کیا جو اصل میں چاکلیٹ پر مشتمل ہے۔’’بلڈ فلو پلس‘‘نامی اس کیپسول میں ’’فلیوینولز‘‘ کہلانے والے مرکبات موجود ہیں جو چاکلیٹ کے اہم ترین اجزاء میں بھی شامل ہیں۔ 5 سال کے دورن 18 ہزار سے زائد افراد پر تحقیق اور یوروپین فوڈ سیفٹی اتھارٹی سے منظوری کے بعد یہ کیپسول فی الحال برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جسے دیگر یورپی ممالک میں متعارف کروانے کی تیاریاں بھی کرلی گئی ہیں لیکن امریکا اور دیگر ممالک میں فروخت کے لیے اسے امریکا کی ’’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘‘ سے منظوری کی ضرورت ہوگی۔
ماضی میں مختلف طبّی تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ چاکلیٹ کو اس کا مخصوص ذائقہ عطا کرنے والے مرکبات جنہیں ’’فلیوینولز‘‘ کہا جاتا ہے، انسانی جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کی پیداوار میں مدد کرتے ہوئے خون کی رگوں، پٹھوں اور اعصاب میں نرمی لاتے ہیں اور اس طرح وہ ہائی بلڈ پریشر، دل کے دورے، فالج، شیزوفرینیا اور ڈیمنشیا سمیت کئی جسمانی اور دماغی بیماریوں کے علاج میں بھی معاونت کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes