حکومت سندھ نے مشیروں کے قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں پیش کر دیا

Published on February 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

9
کراچی (یو این پی) حکومت سندھ نے مشیروں کے قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں پیش کر دیا جبکہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومت سندھ میں غیرمنتخب رکن کو مشیر نہ لگایا جائے۔ مشیر انتظامی اختیارات استعمال نہیں کر سکتے۔ صرف مشورے دے سکتے ہیں۔ سندھ حکومت نے تین مشیروں اور چار معاونین کو ڈی نوٹیفائی کر کے نوٹیفکیشن کی کاپی سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ہے جس مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو، سعید غنی اور اصغر جونیجو شامل ہیں جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایس ایم لاء کالج کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے لئے نئے افسر کو تعینات کیا جائے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ بھی غیرمنتخب نمائندے کو مشیر نہ لگایا جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اختیارات صرف منتخب نمائندے ہی استعمال کر سکتے ہیں۔ عدالت نے اپنے حکمنامہ میں کہا کہ مشیر انتظامی اختیارات استعمال نہیں کر سکتے۔ صرف مشورے دے سکتے ہیں۔ عدالت نے سابق مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے حوالے سے تمام احکامات جاری کئے تھے اور حکومت سے کہا تھا کہ جتنے بھی مشیر اور معاونین وزارتوں میں تعینات کئے ہیں۔ انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے۔ حکومت نے مشیروں اور معاونین کی تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے بھی عدالت کو آگاہ کر دیا ہے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو تمام مشیروں اور معاونین کی تنخواہیں اور مراعات روکنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme